Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان: جعفر ایکسپرس پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 104 مسافر بازیاب، 16 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: جعفر ایکسپرس پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 104 مسافر بازیاب، 16 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا ، فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 104 مسافروں کو بازیاب کروا لیا جبلہ فائرنگ کے تبادلے میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 104 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا، جن میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے اور ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار ہیں، ٹرین آج صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں جبکہ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے تین کمسن بچے شہید ہو گئے ہیں ۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔ فورسز کی جانب سے یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے بھرپور کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 16 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بطور سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکرپیس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے اور ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار ہیں، ٹرین آج صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی۔

اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، ایمبولینسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جبکہ سبی اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

واقعہ کے بعد ٹرین پر فائرنگ اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرین کے ڈرائیور امجد سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ 9بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپر یس ٹرین منگل کی صبح 9بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی تھی جس میں کم و بیش 400سے زائد مسافر سوار ہیں۔حکام کے مطابق رابطہ نہ ہونے کے باعث ریلوے حکام کے پاس ٹرین کی صورتحال سے متعلق کوئی بھی تفصیلات نہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آررہی ہیں،

 سیکورٹی فورسز مذکورہ علاقے کی جانب بھیج گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب بھیج د ی گئی ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔

 ترجمنن کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام ادارے متحرک ہیں، عوام پرامن رہیں اور افواہوں پر کان

نہ دھریں۔

ادھر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کارروائی کے دوران ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرکے جعفر ایکسپریس کو روک لیا ہے۔ سرمچاروں  نے تیزی سے ٹرین پر قبضہ جماتے ہوئے، تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

بی ایل اے یہ واضح وارننگ جاری کرتی ہے کہ اگر قابض فوج کی طرف سے کوئی بھی آپریشن کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اور تمام سینکڑوں یرغمالیوں کو ہلاک کردیا جائیگا، جسکا ذمہ دار قابض فوج ہوگا۔

یہ آپریشن بی ایل اے کی مجید بریگیڈ، ایس ٹی او ایس، اور فتح اسکواڈ کے خصوصی سرمچار مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں، اور کسی بھی قسم کی فوجی چڑھائی کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔

جعفر ایکسپریس پر قبضے کے دوران ابتک چھ فوجی اہلکار ہلاک اور سینکڑوں مسافر حراست میں لیئے جاچکے ہیں۔ جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More