Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان میں دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملے کی اقوام متحدہ کی شدید مذمت

بلوچستان میں دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملے کی اقوام متحدہ کی شدید مذمت

نیو یارک:  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 500 مسافر سوار تھے۔ حملہ گُدالار اور پیرو کونڑی کے درمیان کیا گیا، جس کے بعد ٹرین کو پٹری سے اتار کر قبضہ کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس واقع کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More