Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:  بلوچستان میں 3 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی  ایس پی ار کے مطابق 29 اور 30 اگست کی رات کو ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔کلیرنس  آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ ان گھناونے جرائم کے تمام ذمہ داروں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More