Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان: سیکیورٹی فورسزکا ضلع کچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: سیکیورٹی فورسزکا ضلع کچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کر دیا گیا،آئی ایس پی آر

 راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ،آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے چوری چھپے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور موثر طریقے سے کارروائی کی، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔  آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

 ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More