میر پور (نیوز پلس)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو حق خود ارادیت کی اہمیت پر زور دینا چاہئے تھا میرپور آزاد کشمیر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ادارے میں کھڑے تھے، اسی کی قراردادوں پر زیادہ بات کرتے، مقبوضہ وادی میں لوگ 50 روز سے زائد عرصے سے قید میں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانے کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے جو معاوضہ آرہا ہے وہ کافی نہیں ہے، پیپلزپارٹی وفاق سے مطالبہ کرتی ہے کہ زلزلہ متاثرین کو زیادہ معاوضہ دیاجائے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ریلیف کیمپ میں بھی مختلف ادارے کام کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے لوگ بھی میرپور میں زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف زلزلہ متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں
۔قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے میرپور آ زاد کے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین کی عیادت کی اور ان سے خیریت در یافت کی اس موقع پر بلاول بھٹو نے ڈاکٹرز کو علاج کی سہولیات میں معاونت کی پیشکش بھی کی۔