کراچی (نیوزپلس) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ مشتاق مہر کے گھر کے گھیراؤ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال بھٹو زرداری نے اہم امور پر بات چیت کی۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی پولیس کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ پولیس کی عزت نہیں رہے گی تو کیسے کام کرے گی؟ پولیس افسران چھٹی پر جا رہے ہیں، ان کی عزت کا سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر نعرے لگانے پر طوفان کھڑا کر دیا گیا۔ عمران خان بھی جب وہاں جاتے تھے تو ایسے ہی نعرے لگتے تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کل کا واقعہ ناقابل برداشت ہے جس میں بہت ساری ریڈ لائنز کراس کی گئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے کہ رات کے دو بجے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کرنے والے اور انھیں وہاں سے لے جانے والے دو افسران کون تھے؟ پولیس کی عزت نہیں رہے گی تو کیسے کام کرے گی؟