بلاول بھٹوکی شہباز شریف کو بجٹ میں تعاون کرنے کی یقین دہانی، معاملات کے حل کے لئے کمیٹیاں تشکیل
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ میں تعاون کرنیکی یقین دہانی کرادی، ساتھ ہی وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں (ن)لیگ کے رہنما اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے مختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔