Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کو 23 جنوری تک 24 اور 27 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، عدالت کا حکم

 اسلام آباد:  بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود کو سرنڈر کر دیا، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی سمیت 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسران کو نوٹسز جاری کر دیے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت 32 مقدمات میں خود کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ملزمہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی،

بشریٰ بی بی کے وکلا نے 9 مئی کے 23 اور دیگر 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کو 23 جنوری تک 24 اور 27 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے تمام 32 مقدما ت میں تفیشی افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More