برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کر لیا
لندن: برطانیہ ، کینڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کر لیا
ایک مشترکہ بیان کے مطابق، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے دو ریاستی حل کی رفتار کو بحال کرنے کی کوشش کے حصے کے طور پر فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
کینڈیا نے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کر لیا
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی ریاست کےقیام کےامکانات کو روکنےکے لیےمنظم حکمت عملی سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ موجودہ اسرائیلی حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں ہوگی۔
یہ اس تناظر میں ہے کہ کینیڈا ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے اور ریاست فلسطین اور ریاست اسرائیل دونوں کے لیے پرامن مستقبل کے وعدے کی تعمیر میں ہماری شراکت کی پیشکش کرتا ہے۔
کینیڈا دو ریاستی حل کے امکان کو محفوظ رکھنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کے حصے کے طور پر ایسا کرتا ہے۔ اگرچہ کینیڈا کسی بھی غلط فہمی میں نہیں ہے کہ یہ تسلیم ایک علاج ہے، یہ تسلیم خود ارادیت کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں جھلکنے والے بنیادی انسانی حقوق، اور نسلوں تک کینیڈا کی مستقل پالیسی کے ساتھ مضبوطی سے ہم آہنگ ہے۔
آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
آسٹریلوی حکومت نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دوریاستی حل کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔ مزید کہا گیا کہ فلسطین میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
آسٹریلوی حکومت کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانیوں پر عمل ہونے کے بعد فلسطین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور سفارتخانے کھولنے جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
برطانیہ نے جولائی میں اسرائیل کو الٹی میٹم دیا تھا کہا گر اسرائیل نے غزہ میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن اور دوریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے برطانیہ فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کررہاہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہاکہ حماس کا فلسطین کی حکومت اور سکیورٹی میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ برطانیہ نے ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی چند لمحے قبل فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔
ادھر اسرائیل کی غزہ پر بربریت جاری ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابق صبح سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 55 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، غزہ سٹی میں 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
۔
