Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانوی وزیر بیرونس جینی چیپ مین کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

برطانوی وزیر بیرونس جینی چیپ مین کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

 

اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کی وزیرِ مملکت برائے عالمی ترقی بیرونس جینی چیپ مین نے بدھ کے روز پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ترقی، تجارت اور سفارتکاری کے شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی نژاد برطانوی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم پل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور بین الاقوامی امور، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ اور غزہ میں امن کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ ترجیحات پر قریبی تعاون جاری رکھنے اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More