لندن (نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو بہترین دورہ قرار دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے مذکورہ انٹرویو میں ایس او ایس چلڈرن ویلیج لاہور کے دورے کے دوران دیا اور وہاں لوگوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔کیٹ مڈ لٹن نے کہا کہ ایس او ایس ویلیج میں بڑی تعداد میں کمزور خواتین موجود ہیں لیکن انہوں نے یہاں سے ملنے والے کمزور وسائل کو مثبت انداز میں استعمال کیا شہزادی نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں نے یہ بچوں کی اگلی نسل کی مدد کرنے اور انہیں محفوظ بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ انہیں ان کی مستقبل کی زندگی کا بہترین آغاز فراہم کیا جاسکے۔کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر اسی طرح کا ایس او ایس چلڈرن ویلیج دیکھنے کے خواہش مند تھے۔یاد رہے کہ ایس او ایس چلڈرن ویلیج کو 1977 میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔اپنے دورہ پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شہزادی کیٹ نے مزید کہا کہ ان کے لیے پاکستان کا جغرافیہ دیکھنا اور لاہور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا بہت ہی شاندار رہا۔