Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن تاریخی دورے پرپاکستان پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،دفتر خارجہ کے حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدے داران شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچ گئے۔شاہی جوڑے کا طیارہ نور خان ایئر بیس اسلام آباد پر اتر ا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، دفتر خارجہ کے حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدے داران شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔ شاہی جوڑے کو ائیر پورٹ پر بچوں نے پھولوں کا گل دستہ پیش کیا۔نور خان ایئر بیس اسلام آباد پر شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 15 اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم خان سے ملاقاتیں کریں گے، اسی روز شاہی جوڑا اسلام آباد میں خواتین کے کالج کا دورہ کرے گا اور چیریٹی پروگرام میں شرکت کرے گا۔شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن پاکستان مامونٹ بھی جائیں گے۔شاہی مہمان 16اکتوبر کو لاہور روانہ ہوں گے، دورہ لاہور کے دوران شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن ایس او ایس ولیج، ایچی سن کالج اور شوکت خانم میموریل ہسپتال جائیں گے، شاہی جوڑا بادشاہی مسجد، مینار پاکستان اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائے گا۔ معاون خصوصی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہ شاہی جوڑے کو پاکستان آ مد پر خوش آ مدید کہا ہے اپنے ٹویئٹ میں انہوں نے کہا کہ شاہی جوڑے کا پاکستان آ نا پر امن اور محفوظ پاکستان کی روشن دلیل ہے شاہی جوڑے کی آ مد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہی جوڑے کے دورے سے پاکستان کا مثبت اور پر امن چہرہ ابھر کر سامنے آ ئے گا شاہی جوڑے کا دورہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More