چترال (نیوز پلس) برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے، مہمانوں کو روایتی چغہ اور ٹوپی کا تحفہ دیا گیا، تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چترال پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مہمان جوڑے کو چترالی روایتی ٹوپی اور چغہ پہنایا گیا جبکہ مقامی افراد سے بھی ملاقات کی۔ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کو لیڈی ڈیانا کے چترال کے نوے کی دہائی کے یادگار دورے کی تصاویر کا البم پیش کیا گیا، جس کے بعد برطانوی شہزادہ اور شہزادی بروغل روانہ ہوگئے۔مہمان چترال میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ایک پروگرام میں شرکت کریں گے جبکہ آج شام کو ہی اسلام آباد واپس لوٹ جائیں گے۔یاد رہے شہزادہ ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے بھی 1991 میں چترال کا دورہ کیا تھا۔