میر پور ماتھیلو(نیوز پلس)مسلم الائنس کے سر براہ ڈاکٹر کامران ترابی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میر پور ماتھیلوسول اسپتال کے ایم ایس ” ڈاکٹر امدا د لا شاری” کو اپنے عہدے سے فوری طور پر ہٹا یا جائے انہوں نے اپنے دئیے گئے ایک بیان میں کہا ایم ایس ڈاکٹر امداد لا شاری نے کرپشن،اقربا ء پروری اور عنوانی کی انتہا کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ امداد لا شاری جیسا شخص معاشرے کے لئے ناسور ہے اس شخص نے اپنے عہدے کا نا جائز فائدہ اٹھا یا ہے اور اٹھا رہا ہے اس کو کو ئی پوچھنے والا نہیں کامران ترابی نے کہا کہ ڈاکٹر لاشاری نے رشوت کے عوض لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کر رہا ہے پیرا میڈیکل سٹاف وہ بھرتی کیا جا رہا ہے جو ان عہدے کے قابل نہیں مسلم الائنس کے سر براہ نے مزید کہا کہ ہماری جماعت مسلم الائنس پاکستا ن مسلم لیگ (ق) کے سینئر مر کزی صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا کے بیان کی حمایت کرتی ہے کہ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امداد لاشاری ایک کرپٹ،بد عنوان اور بد دیانت شخص ہے ہماری جماعت ڈاکٹر غلام رضا چنا کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں کہ سندھ کے صوبا ئی وزیر صحت اور حکومت سندھ اس کرپٹ ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے بر طرف کر کے گرفتار کرے اور اسے نیب کے حوالے کرے اگر سندھ حکومت نے بد عنوان ایم ایس امداد لا شاری کے خلاف اقدامات نہ اٹھائے اور اسے عہدے سے نہ ہٹا یا تو ہماری جماعت مسلم الائنس پاکستان مسلم لیگ (ق) سے مل کر سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی گی