Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بانی پی ٹی آئی کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کی مذاکرات کی خواہش مند تھی، حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات ختم کیے۔ بیرسٹر گوہر
3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو

 راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے لیکن انہوں نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی، لہذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کمیشن کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنیکا کہہ دیا ہے، پی ٹی آئی کی مذاکرات کی خواہش مند تھی، حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات ختم کیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی پی ٹی ائی کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے تحت اپنی کوشش جاری رکھیں گے، عمران خان کی ہدایت پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے اور پاکستانی عدالتوں سے ہی ریلیف لیکرباہرآئیں گے۔

دوسری جانب حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جواب دینے میں ایک ہفتے کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سے قبل ہم چوتھے رانڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ اگر حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو بات چیت کا کوئی فائدہ ہی نہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں، پہلی ملاقات 23 دسمبر 2024 کو ہوئی تھی جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوئی تھی، 16 جنوری کو ہونے والی تیسری ملاقات میں تحریک انصاف نے حکومت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More