بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد: عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی، ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے تو ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن آیا تو معافی مانگوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، معافی وہ مانگتا ہے جس نے غلطی کی ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے رینجرز نے گھسیٹا، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں۔