Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد

لندن(نیوز پلس) ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ان کا عدالت سے ریمانڈ لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ متحدہ بانی تیسری بار سدک پولیس سٹیشن میں پیش ہوئے جہاں ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ 2006ء کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کو گیارہ جون کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین پر دہشتگردی کیلئے اکسانے پر ٹیررازم ایکٹ 2006ء کے سیکشن 1(2) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔بانی ایم کیو ایم کی درخواست ضمانت پر بحث جاری ہے۔ کیس کی سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More