راولپنڈی(نیوزپلس) ایل اے 44 ویلی 5 سے امید وار برائے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سماجی و سیاسی شخصیت سعد مجید بزمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین ملک کی ترقی میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں مہاجرین کی خدمت کو یقینی بنائیں گے اور ان کا ساتھ دیں گے یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد متبادل امید وار کے طور پر حمزہ مجید بزمی کے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں کامیابی کے بعد بھی خدمت کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں اس لئے آئے ہیں کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ان حلقوں سے منتخب ہونے والوں نے کسی سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ان حلقوں کے لوگ پریشان ہیں ہم وعدوں کی پاسداری کریں گے۔
سعد مجید نے مزید کہا کہ ہر چانچ سال بعد وہی لوگ دوبارہ ووٹ لینے آتے ہیں اب ووٹرز با شعور ہو چکے ہیں وہ مفاد پرستوں کو پہچان چکے ہیں اب کی باتوں میں نہیں آئیں وہ ایسا نمائدہ ووٹ سے منتخب کریں جو ان کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہو انہوں نے کہا ہم ووٹرز کو مایوس نہیں کریں گے۔