بابراعظم نے سب سے کم ننگز میں 18 سنچریاں کا ریکارڈ بنا لیا
بابر اعظم نے سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ریکارڈبنالیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعہ کو کھیلے گئے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹسمین بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
مایہ ناز بیٹر بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔کپتان بابراعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے ۔بابراعظم 100 سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں 5 ہزار رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز سر ویون رچرڈز اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 114،114 اننگز کھیل کر 5 ہزار رنز کئے تھے ۔
کپتان بابراعظم 5 ہزار رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔