اے ٹی پی مراکش اوپن: الیگزینڈرایرلر اور لوکاس میڈلز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
اے ٹی پی گراں پری حسن11 اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ مراکش الیگزینڈرایرلر اور لوکاس میڈلز پر مشتمل تھرڈسیڈ آسٹرین جوڑی نے ایسوسی ایشن ٹینس (اے ٹی پی) کے زیراہتمام کھیلے جانے والے مراکش گراں پری حسن11 اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں الیگزینڈ اریرلر اور لوکاس میڈلر پر مشتمل جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف وینزویلین لوئس ڈیوڈمارٹنیز اور ان کی ساتھ چلی کی جوڑیدار نکلوس جیری فلول کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔