Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایکسچینج ریٹ درست معاشی کارکردگی کی عکاسی کر رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیائن ماریہ

سخت فیصلوں سے معیشت سست روی کا شکار ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیائن ماریہ کا کہنا تھا کہ سخت فیصلوں سے معیشت سست روی کا شکار ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، ایکسچینج ریٹ درست معاشی کارکردگی کی عکاسی کر رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیائن ماریہ نے پاکستان کی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے، بہت سے چیلنجز معیشت کو درپیش ہیں، جلد معاشی ترقی کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے، عوام کی حالت بہترکرنے کے لئے معاشی ترقی میں اضافہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں ردبدل کے اثرات معیشت پر آئیں گے، عالمی سطح پر سیاسی اور تجارتی جنگ صنعتی شعبے پر اثرانداز ہوگی، عالمی سطح پر بدلتی صورتحال کے برآمدات پر بھی اثرات ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More