کراچی (نیوز پلس)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈورسنبھالی تو مشکل حالات میں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا،خوش آئندبات یہ ہے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ملتی جلتی ہے،اب اشارہ مل رہا ہے ملک میں جو کرائس تھے یاس سے باہر آگئے ہیں،۔ کراچی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکز میں اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خالدمقبول سمیت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کا مشکور ہوں،ان کے ساتھ عمدہ نشست رہی جس میں ملکی سیاسی سمیت سندھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ د ینے والا حکومت سے بہتری کی توقع رکھتاہے، ووٹرز کے سامنے حقائق رکھے جاتے ہیں وہ سمجھدارلوگ ہیں، ووٹرزسمجھتے ہیں حکومت مشکلات کا شکار تھی جب کہ کراچی کاووٹرسب سے زیادہ سیاسی شعور رکھنے والاہے،شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے دعوت دی ہے اب اگلی نشست میں ایم کیوایم کے دوست شامل ہوں گے، ایم کیوایم کے اتحادی دوستوں سے5دسمبرکووزیراعظم کی سربراہی میں نشست ہوگی،کراچی اورسندھ کے معاملات پرپہلے سے زیادہ آگاہی حاصل ہوئی،یقین ہے اسلام آبادمیں ہونیوالی نشست سودمندثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلے آئین وقانون کے دائر ے میں رہ کرکئے، 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیے گئے اب سندھ کے عوام کوجائزہ لیناچاہیے کہ اختیارات کے باوجودمسائل کیوں ہیں؟۔