میر پور ماتھیلو(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے سول اسپتال میر پور ماتھیلو کے ایم ایس ڈاکٹر امداد لاشاری پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر امداد لاشاری ایک کرپٹ اور بد دیانت شخص ہے اس نے اسپتال میں کروڑوں کے فراڈ کئے ہیں اسپتال میں نہ تو کوئی دوائی میسر ہیں اور اور نہ ہی مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے جس کی وجہ مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ڈاکٹر غلام رضا چنا نے ایم ایس مداد لاشاری پر مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ امداد لاشاری سول اسپتال میں جتنا عملہ پیرا میڈیکل سٹاف سے لیکر خاکروب تک بھرتی کر رہا ہے ان سے سب سے اپنا حصہ وصول کر رہا ہے وہ غندہ گردی کر کے اپنے بندے جنہوں نے اسکو رشوت دی ہوئی ہے انکو نواز رہا ہے انہوں نے سندھ کے صوبائی وزیر صحت اور نیب سے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر صحت ایم ایس امداد لاشاری کو فوری طور پر ان کو اپنے عہدے سے برطرف کر کے گرفتار کرے اور اسکو نیب کے حوالے کرے تا کہ شفاف تحقیقات ہو سکے انہوں نے سندھ کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اسے بر طرف نہ کیا تو پھر میر پور ماتھیلو سمیت سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت لیت ولال سے کام لیتی ہے تو ہم اگلا لائحہ عمل اختیار کریں گے جس کی ذمہ داری وزیر صحت پر عائد ہو گی