Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ مدمقابل آ چکے ہیں؟

ایشیا کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ مدمقابل آ چکے ہیں؟

بھارت سب سے زیادہ 8 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے ، پاکستان نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت فائنل میں کبھی مد مقابل نہیں آئے ۔

پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے 2023 تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں  پاکستان اور بھارت نے آپس میں کئی میچز کھیلے تاہم دونوں ٹیمیں کبھی فائنل میں مدمقابل نہ آسکیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں مدمقابل ہوں گے ، فروپ اور سپر فور مرحلےمیں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے تاہم کپتان سلمان علی آغا فائنل میں جیت کے لئے پر امید دکھائی دیتے ہیں ۔

یاد رہے کہ بھارت سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے چھ اور پاکستان نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی پرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو مد مقابل دیکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More