کراچی (نیوز پلس ) صؤبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گےاب ایسا لگ رہا ہے اسکولوں کو بند کرانا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب بھی اسکولز میں ایس اوپیز پرعمل نہیں ہو رہا،کل بھی اورنگی ٹاؤن میں 4 اسکولز سیل کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجز میں 13 ہزار طلبا کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ،88طلبا میں کورونا مثبت آیا ہے، اگر محسوس ہوا کہ چیزیں درست سمت میں نہیں جارہیں تو اسکول بند کرنےمیں دیر نہیں کریں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ آج بھی اسکولوں کا دورہ کیا تو بچوں نےماسک بھی نہیں پہنے تھے،سرکاری اسکولوں میں بھی ایس او پیزکی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،جبکہ کالجز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں زیادہ نظر آئی ہیں۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ این سی او سی اور وزیراعلیٰ سے موجودہ صورتحال پر بات کروں گا