اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایساتاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے عدلیہ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف کا ہشاش بشاش نظر آنا ان کی میڈیکل رپورٹس کی نفی ہے جبکہ آصف زرداری نے تاحال علاج کیلئے ضمانت کی درخواست نہیں دی۔توہین عدالت کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے عدالتی نظام میں سرخرو کیااورایسا تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے عدلیہ کو ٹارگٹ کیاجارہاہے۔
انہوں نے اس موقع کہا کہ نواز شریف کا ہشاش بشاش نظر آنا ان کی میڈیکل رپورٹس کی نفی ہے جبکہ آصف زرداری نے تاحال علاج کیلئے ضمانت کی درخواست نہیں دی۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو جواب دہ ہیں اورانہوں نے اپنی تقریر میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی، عوام نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں، بیرون ملک جانے کے بعد ابھی تک نواز شریف کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی، وہاں سے بھی کوئی ڈاکٹر یا میڈیکل بورڈ ان کی بیماری کی تشخیص کر دے ہم بھی عوام کو بتائیں ان کو یہ بیماری ہے، حتمی تشخیص تک چہ مگوئیاں ہوتی رہیں گی۔ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کا مولانا ابھی تک جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، ان کے ساتھ تو اب وہ لوگ بھی شامل نہیں جو کنٹینر پر ان کے ساتھ کھڑے تھے جبکہ عمران خان کی قیادت میں معیشت ترقی کرے گی۔