Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے،اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ،وزیراعظم محمد شہباز شریف

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے،اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ،وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد: :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے ۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے،اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے بلکہ یہ کارروائی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ،پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لیں ۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More