Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران پر حملے کے لئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عراق سے امریکی فوج کو نکلنے پر مجبور کیا گیا تو عراق پر سخت پابندیاں لگائیں گے

واشنگٹن(نیوز پلس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر کسی حملے کے لیے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔ سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں ڈیمو کریٹس کوسخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات ہی کانگریس کے لیے نوٹی فکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے عراقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کو نکلنے پر مجبور کیا گیا تو عراق پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔جبکہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیلی شہروں حائفہ اور تل ابیب کو راکھ میں بدل کر رکھ دیں گے۔واضح رہے ایران نے ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے بھی دستبرداری کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اب ایران اپنی مرضی سے یورنیم کی افزودگی کرے گا اب ایران کسی کا پابند نہیں ہو گا۔ادھر امریکہ نے بھی خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، شام یا عراق میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More