Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران نے یو کرینی طیارے کو غیر ارادی طور پر مار گرانے کا اعتراف کر لیا

طیارے کو فوج کی جانب سے مارگرانا انسانی غلطی تھی۔ایرانی حکام

تہران(نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکام نے یوکرینی طیارے کو غیرارادی طورپر مار گرانے کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو فوج کی جانب سے مارگرانا انسانی غلطی تھی۔ایران حکام کا کہنا تھا کہ ایران کی فوج نے غلطی سے یوکرین کے مسافر طیارے کو نشانہ بنایا۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں فوج انتہائی الرٹ تھی اور طیارے کو پاسداران انقلاب کے حساس عسکری سینٹر کی طرف بڑھتے ہوئے ہدفِ مخالف سمجھ کر غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔ایران نے طیارے کو مار گرانے کے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سسٹم کو مزید جدید کیا جائے گا۔ایران نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاز پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More