Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران نے پاکستان،سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکردی

ایران نے پاکستان،سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکردی

او آئی سی کو  نیٹو  طرز   پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج  تشکیل دینی چاہئے،پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جیسے ساتھ دیا کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا،ایرانی سپیکر

اسلام آباد: (نمائندہ خصؤصی) ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران کو  بھی شامل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ او آئی سی کو  نیٹو  کی طرز   پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج  تشکیل دینی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو  صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کے لیے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہئے،کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔

اس سے قبل صدر  ایف  پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ  اور  وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ  پاکستان امت مسلمہ کیلئے ایک بہترین اثاثیکی مانند ہے، پاکستان  اور  ایران مشترکہ چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل، توانائی  اور  بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے  وسیع مواقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More