Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران نے اسرائیلی حملے میں 2 فوجی شہید ہونے کی تصدیق کر دی

ایران نے اسرائیلی حملے میں 2 فوجی شہید ہونے کی تصدیق کر دی

ایران نے اسرائیل کے فوجی اہداف پر حملوں میں حملوں میں 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کیا ہے، ایرانی فوج کے مطابق میجر جہاندیہ اور استوار شاہروخفار نے جام شہادت نوش کیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ایرانی فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا کہ گزشتہ رات ایران کی سللامتی اور عوام کے تحفظ کے لئے اسرائیلی میزائلوں کا مقابلہ کرتے دو فوجی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران میں 20 مقامات پر حملے کا دعویٰ غلط ہے،ایرانی نیوزایجنسی تسنیم

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم   کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران میں 20 مقامات پر حملے کا دعویٰ غلط ہے۔ یہ حملہ ایران کی سرحدوں سے باہر سے کیا گیا اور اس سے صرف محدود نقصان ہوا۔ مزید بتایا گیا کہ

تہران میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کسی فوجی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ تسنیم کے مطابق، اسرائیل اپنے ناکام حملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ صبح 9 بجے سے فضائی سفر معمول کے مطابق بحال ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More