ایران نےا اسرائیل پر حملہ کر دیا ، 400 میزائل داغے
ایران نے اسرائیل پر حمہ کر دیا 400 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائیل فائر کئے ہیں جس کے مقبوضہ بیت المقدس میں سائن بجنے لگے۔
اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔
لبانی علاقوں سے بھی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کئے فئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے اور ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہے۔
قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔