Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران میں حالیہ فسادات کے پیچھے چھپے کرداروں کو کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر نے بے نقاب کر دیا

ایران میں حالیہ فسادات کے پیچھے چھپے کرداروں کو کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر نے بے نقاب کر دیا

ہمیشہ کی طرح عوام کو یہ بتایا جاتا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام پر ظلم کر رہی ہے جبکہ اصل حقائق چھپائے جارہے ہیں

 

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر جیفری سیکس نے ایران میں حالیہ بدامنی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران میں پیدا ہونے والی صورتحال کسی داخلی ناکامی کا نتیجہ نہیں بلکہ بیرونی مداخلت کا شاخسانہ ہے۔

پروفیسر جیفری سیکس کے مطابق ایران میں ایک غیر معمولی، پُرتشدد اور بے رحم کھیل کھیلا جا رہا ہے، تاہم امریکی مین اسٹریم میڈیا اس حقیقت کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا یہ تاثر دیتا ہے کہ ایرانی حکومت نے معیشت پر اپنا کنٹرول کھو دیا ہے، لیکن یہ حقیقت سامنے نہیں لائی جاتی کہ ایرانی معیشت کو شدید نقصان امریکی پابندیوں کے باعث پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح عوام کو یہی بتایا جاتا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے ہی عوام پر ظلم کر رہی ہے، جبکہ اصل حقائق کو چھپا لیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ایران میں عوام کو درپیش مشکلات کی بنیادی وجہ بیرونی دباؤ اور سخت معاشی پابندیاں ہیں۔

پروفیسر جیفری سیکس نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل ہدف ایرانی عوام کی زندگی کو ناقابلِ برداشت بنانا ہے تاکہ ملک میں رجیم چینج کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔

دوسری جانب بین الاقوامی امور کے ماہر اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے پروفیسر جیفری سیکس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران کے معاملے پر مغربی میڈیا اس حد تک جانبدار، کمزور اور خریدا ہوا ہو چکا ہے کہ وہ سچ سامنے لانے سے گریز کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More