Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی سفیر کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

ایرانی سفیر کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار  

اسلام آباد:   ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں ایرانی سفارت خانے کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

ایرانی وفد نے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایرانی وفد نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

اس کے ساتھ ساتھ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے انکی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

مولانا اسعد محمود، سنیٹر کامران مرتضٰی بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ موجود تھے،

بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹسوری، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سید نوید قمر، علی محمد خان نے بھی اسپیکر قومی سے ملاقات کی اور انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،

معززین نے مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی،

اسپیکر قومی اسمبلی نے دکھ اور غم کی گھڑی میں انکے دکھ کو بانٹنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More