Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی حکومت کو مصالحت کی پیشکش کا دعوی ٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے:سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

مصالحت کی پیشکش ہمیشہ جارحیت اور خطے میں افرا تفری پیدا کرنے والے ملک کی جانب سے کی جاتی ہے۔سعودی وزیر

ریا ض (نیوز پلس)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کی حکومت کو سعودی عرب کی جانب سے مصالحت کا پیغام بھیجنے کے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا، وزیر خار جہ عادل الجبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مصالحت کی پیشکش ہمیشہ جارحیت اور خطے میں افرا تفری پیدا کرنے والے ملک کی جانب سے کی جاتی ہے اور ہم نے انہیں پیغام دیا ہے کہ ایرانی حکومت کے حوالے سے ہمارا واضح موقف ہے جو ہم نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی واضح کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ ایران دہشت گردی کی حمایت، تباہی اور افرا تفری کی پالیسی، عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت، تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو بند کرے۔عادل الجبیر نے کہا کہ ایران، یمن میں امن و جنگ بندی چاہتا ہے لیکن یمن کے حوالے سے سعودی عرب، ایرانی حکومت سے کوئی بات نہیں کرے گا۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ایران، یمن میں امن و استحکام چاہتا ہے تو وہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور بیلسٹنگ میزائل کے بجائے اپنے یمنی بھائیوں کو انسانی تعمیر و ترقی کے لیے مدد فراہم کیوں نہیں کرتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More