ایتھوپیا: باراتیوں کو لے جانے والا ٹرک دریا میں گرنے سے 71 افراد ہلاک
ادیس بابا: افریقی ملک ایتھوپیا میں باراتیوں کو لے کر جانے والا ٹرک دریا میں گرنے سے 71 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مقامی حکام کے مطابق، جنوبی ایتھوپیا میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 71 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی کمیونیکیشن بیورو نے اتوار کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ مسافروں سے بھرا ایک ٹرک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 300 کلومیٹر (186 میل) جنوب میں ریاست سداما میں دریا میں جا گرا۔
ایک فیس بک پوسٹ میں، سیڈاما پولیس کمیشن ٹریفک پریوینشن اینڈ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے چیف انسپکٹر ڈینیئل سنکورا کے حوالے سے کہا کہ "حادثے میں اب تک 68 مرد اور تین خواتین کی موت ہو چکی ہے”۔
سیڈاما کی مقامی حکومت کے ترجمان نے بھی خبر رساں ادارے روئٹرز کو 71 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ پانچ کی حالت نازک ہے اور بونا جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سڑک کے کئی موڑ کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہو کر دریا میں گرا۔
"