Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایئر چیف مارشل ظہیربابرسے بنگلا دیشی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی ملاقات،جے ایف17طیاروں میں دلچسپی کا اظہار

ایئر چیف مارشل ظہیربابرسے بنگلا دیشی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی ملاقات،جے ایف17طیاروں میں دلچسپی کا اظہار
سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا
لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی و مقامی طور پر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا

اسلام آباد:  پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیشی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی و مقامی طور پر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا اور جدید فوجی ہارڈویئر اور جے ایف17تھنڈر لڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے وفد کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More