کندھکوٹ (نیوز پلس) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ اگر کوئی اپنی نااہلی کی وجہ سے ملک کو تباہ کرنے پر تلے تو اس کا راستہ روکوں گا۔مجھ پر ذمہ داری ہے کہ عوام کی ترجمانی کروں
کندھکوٹ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ ہرظلم برداشت کریں گے لیکن عوام کے حقوق پرسودا بازی نہیں کریں گے۔ عدالت کے حکم پر زرداری کو ہسپتال میں شفٹ کیا گیا، سابق صدر ظلم برداشت کررہا ہے ڈرا نہیں جھکا نہیں، میرے والد کو بغیر کسی جرم کے جیل میں ڈال دیا گیا۔ زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کر دباؤمیں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ میری پھوپھی فریال تالپور کو عید کی رات جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں انصاف نہیں ملتا، سانحہ ساہیوال پر تو انصاف کرو، ساہیوال میں دن دہاڑے لوگوں کو گولیوں سے مارا گیا لیکن کوئی مجرم نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ مشکل حالات میں مجھ پر ذمہ داری ہے کہ عوام کی ترجمانی کروں، اگر کوئی اپنی نااہلی کی وجہ سے ملک کو تباہ کرنے پر تلے تو اس کا راستہ روکوں گا، تمام راستے بند کردیئے گئے اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے ساتھ ساتھ پورا ملک کہہ رہا ہے نااہل عمران کو گھر جانا ہو گا، گوسلیکٹڈ گو“اب مزدور، تاجر،کسان کا نعرہ بن چکا ہے، خطرناک حالات کو بروقت نہ سنبھالا گیا تو کہیں ایسا نہ ہو کوئی بھی قابومیں نہ لاسکے، یہ پارلیمان کو تالا لگا چکا ہے، سیاسی رہنماؤں کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر جیل میں بند کر دیا گیا، سیاسی رہنماؤں کو طبی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے، مخالفین کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے، اگریہ لاوا پھٹا توسلیکٹڈ بھی اسکی شدت سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہاں گئے وہ سنہرے خواب جو بے رحم آدمی نے قوم کودکھائے تھے، کہاں گئیں ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر؟ کہاں گئی وہ ڈالروں کی بارش، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ اس سے تو پرانا پاکستان اچھا تھا نیا پاکستان توبھیانک خواب نکلا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی خود مختاری کا سجھوتہ کیا جسکی کوئی مثال نہیں ملتی، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کمر توڑ ٹیکسز لگا کرمعیشت کو جام کر دیا گیا، لاکھوں لوگ بے روزگارہو چکے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ عمران نے ملک کی معیشت کوآئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھا، وزیراعظم کہتا تھا قرض لیا تو خود کشی کر لوں گا۔انہوں نے کہاکہ آخر کیا وجہ ہے دنیا ہمارا موقف سننے کو تیار نہیں تنہا کھڑے ہیں،سیاست دان، ڈاکٹرز، کسان، تاجرسمیت ہر کوئی سڑکوں پرہے، ظالم حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، عوام ظالم حکومت کومزید برداشت نہیں کرسکتی۔ ملک کا غریب مزدور،کسان فاقہ کشی پرمجبورہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.