Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اگر کسی لڑائی میں گھِر جائیں تو اُسے ختم ضرور کرتی ہیں۔ کنگنا رناوت

اگر اُنہیں کسی نے لڑاکا ثابت کر دیا تو وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیں گی

ممبئی (نیوز پلس ) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ خود سے کبھی کوئی لڑائی شروع نہیں کرتی ہیں، اگر کسی لڑائی میں گھِر جائیں تو اُسے ختم ضرور کرتی ہیں ۔

بھارتی ہیروئین کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا، مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے خود پر تنقید، اور لڑاکا کی چھاپ لگانے والوں کو جواب دیا ہے۔ بالی ووڈ اور بھارتی سیاسی جماعتوں کی متعدد نامور شخصیات کی آنکھوں میں کھٹکنے والی اداکارہ کنگنا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ’وہ کچھ ہی عرصے میں بطور بہت لڑاکا شخصیت بن گئی ہیں مگر اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، اُن کے ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کبھی اُنہوں نے خود سے لڑائی شروع کی ہو ۔‘

اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ ’اگر اُنہیں کسی نے لڑاکا ثابت کر دیا تو وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیں گی، انہوں نے لڑائی کبھی شروع نہیں کی مگر وہ ہر لڑائی ختم ضرور کرتی ہیں۔‘


کنگنا رناوت کا اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اپنے خدا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’یہ اُن کے مذہب میں ہے کہ جب کوئی آپ سے لڑے یا مقابلہ کرے تو آپ لڑائی سے انکار کر دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More