Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اگربھارت نے پاکستان کے خلاف ایڈونچر کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف ایڈونچر کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا.وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا، کہتے ہیں خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کوئی قدم اٹھا سکتا ہے، مودی سرکار کی بے وقوفی سے دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں، مغربی معاشرے کو آر ایس ایس کا فلسفہ سمجھنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شمالی امریکا کی مسلم کمیونٹی سے خطاب میں کشمیریوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم اور موجووہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، 8ہزار سے زائد افراد قید ہیں، کرفیو نافذ ہے، بھارت نے عالمی قراردادوں کے منافی کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ مقبوضہ کشمیر میں اپوزیشن کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی بے وقوفی سے دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں۔ خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کوئی قدم اٹھا سکتا ہے، کوئی ایڈونچر کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آرایس ایس کا فلسفہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی وجہ بنا۔ آرایس ایس کا فاشسٹ نظریہ ہندوؤں کی برتری کا قائل ہے، آرایس ایس ہٹلر کے نازی نظریہ سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ آج کا بھارت فاشسٹ تنظیم کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ مغربی معاشرے کو آر ایس ایس کا فلسفہ سمجھنا ہو گا۔وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دنیا بھر میں اسلامو فوبیا بڑھتا جارہا ہے۔ آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنا نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More