اسلام آباد(نیوز پلس) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما ء اور کنوینیئر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی کی زیر صدارت آزادی مارچ پر مزید مشاورت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام اسلام آ باد میں طلب کرلیا گیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے اکرم خان درانی رہبر کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے،جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا جبکہ اکرم خان درانی آزادی مارچ کے پلان بی پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے اس حوالے سے جے یو آئی (ف) کی جانب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو پلان بی میں شمولیت کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔