Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اپوزیشن آج پھر نئے بھیس میں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

احسن صاحب،عمران خان کی امانت ودیانت پرانگلی اٹھا کر آپ گنہگار ہورہے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن سے الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہیاحسن اقبال آپ عمران خان کی امانت ودیانت پرانگلی اٹھا کر آپ گنہگار ہورہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن آج پھر نئے بھیس میں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کررہی ہے،
احسن صاحب آپ جس مشن ٹی ٹوئنٹی پر ہیں وہ پورا نہیں والے والا عمران خان دوہزار اٹھارہ میں پانچ سالہ سیریز جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن انداز میں جھوٹ کا اقبال بلند کررہے ہیں،سپریم کورٹ پر آپ نے حملہ کیا اور بریف کیسوں کی چمک دھمک آپ دکھاتے رہے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت کے تمام اکاؤنٹس ہی فارن میں ہیں، کاروبار اورعلاج بھی فارن میں ہیں پاناما کی کرپشن اورکالی کمائی کے انبار قوم بھول نہیں گئی،عدالتی سزا یافتہ کومعصوم ثابت کرنے کے لئے عمران خان کی امانت ودیانت پرانگلی اٹھا کر آپ گنہگار ہورہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More