اپنی زبان اور ثقافت چھوڑیں گے تو شناخت بھی کھو دیں گے، حنا خواجہ بیات
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر اور وراسٹائل اداکارہ حنا خواجہ بیاد نے اپنی قومی زبان اردو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جب اپنی زبان اور ثقافت کو چھوڑ دیں گے تو اپنی شناخت خود کھو دیں گے،
حنا بیات کا فوٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کمنٹ کے ایک سکرین شارٹ وائرل ہو رہا ہے ۔
وائرل اسکرین شاٹ میں اداکارہ نے ایسے پاکستانیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو اپنی زبان اردو سے واقف نہیں ہیں اور اس بات پر فخر بھی کرتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ آپ کوئی بھی لب و لہجہ اپنا لیں چاہے برطانوی یا امریکی وہ نقلی ہی دکھائی دے گا، ہر ایک کو اپنی گرومنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقفیت ہونا ضروری ہے، پہلے اپنی قواعد پر کام کریں پھر نئے الفاظ کا ذخیرہ جمع کریں اور پھر لہجہ اپنائیں۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ باآسانی لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اردو زبان نہیں آتی اور اس پر فخر کرتے ہیں۔