اٹلی نے والے میں کام کر پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 6.57 فیصد کی نمو ریکارڈ
اٹلی نے والے میں کام کر پاکستانیوں نے 80.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا
اسلام آباد (نیوزپلس) اٹلی میں کام کر نے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر6.57 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2022 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 80.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6.57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 75.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
جون میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 75.6 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
Courtesy: APP