Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اوگرا کی یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی

اسلام آ باد (نیوز پلس)اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول فی لیٹر قیمت میں 5 روپے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔یہ بات واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More