Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش

اسلام آ باد (نیوز پلس) غریب عوام پر پٹرول بم گرنے کو تیار،اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔با وثق ذرائع کا کہناہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔با خبرذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کہ اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے 33 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More