اسلام آباد(نیوز پلس)وفاقی حکومت کانئے سال کی آمد پر پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو نیا تحفہ دیا جانے کا امکان ہے۔اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے 10پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 10پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ ہی کرے گی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020سے ہو گا۔