کراچی(نیوز پلس)ایس ایس پی ساوٗتھ کراچی شیراز نذیر عباسی کہتے ہیں کہ امن و امان پہلی ترجیح ہے اس کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس اب پہلے سے کہیں زیادہ ہو شیار اور چوکنا رہتی ہے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کے لئے پولیس چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے شیراز عباسی نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے لئے سخت اقدامات اٹھا ئیں ہیں ایسے افراد جو کسی بھی جرم میں ملوث ہوں اور قا نون شکنی کرتے ہو ں وہ قا نون کی نظر میں کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٗ ن کر رہے ہیں ایس ایس پی شراز عباسی نے کہا کہ تھانے میں کوئی بھی فرد جس وقت بھی اپنی درخواست لے کر آ تا ہے پولیس کو ہدایت کی ہیں کہ قانون کے مطابق اس پر فوراً عمل در آ مد کیا جائے تا کہ عوام کا پولیس ڈیپارٹمنٹ پر اعتماد بحال ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پولیس کا آ دمی کسی بھی جرم یا کوتا ہی میں ملوث پایا جاتا ہے اس کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی ہو تی ہے۔شیراز عباسی نے مزید کہا کہ عوام کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرنا کرنا چایئے کہ کہیں کوئی جرم دیکھیں تو فروی پولیس کو اطلاع کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جا ئیگا اس سے جرائم میں کمی ہو گی اور یہ عوام کا اخلاقی اور قومی فریضہ بھی ہے