Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف

یہ بہت بڑی کامیابی ہے ، دونوں ملکوں کو مبارک باد دیتا ہوں ، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور امن معاہدہ کرورا دیا ، امریکی صدر کی میزبانی میں آذربئیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ  طر پا گیا ، معاہدے کے تحت دونوں ممالک مکمل جنگ بندی اور تھارتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کر لیا،

اس موقع پر دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے واءت ہاؤس میں ہونی والی ملاقات میں امن معاہدہ پر باضابطہ دسختط کئے اس معاہدے کے ضامن صدر ٹرمپ اور انہوں نے بطور گواہ دسختط کئے ہیں ، اس موقع پر صدر ٹرمپ دونوں صدرو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے امن معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں اب دونوں ممالک تجارت اور معیشت  کو ترجیح دیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ اب دونوں ممالک اپنی ترجیحات اور معشیت کر دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دونوں ممالک کو کہا کہ جنگ نہیں، تجارت کرو اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ جنگ نہیں کریں گے۔

امریکی صدر کے مطابق معاہدے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں تعاون بھی شامل ہے۔ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ میں جنگیں نہیں، امن اور تجارت چاہتا ہوں۔

 آرمینیا کے صدر نے کہا کہ جنگ بندی امریکی صدر کی عالمی لیڈر شپ کا ایک ثبوت ہے اور یہ امن معاہدہ ایک گریٹ ڈیل ہے ، آذربئیجان کے صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے 6 ماہ میں کئی جنگیں رکوائیں،

واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 1980 کی دہائی سے نگورنو کاراباخ کے تنازع پر کشیدگی جاری رہی ہے 1994 میں 6 سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد آرمینیا نے علاقے کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ےھا تاہم 2020 میں آذربائیجان نے دوبارہ کچھ حصہ واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں آذربائیجان کے فوجی آپریشن کے بعد نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند گروہوں نے غیر مسلح ہوکر حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان سے الحاق کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More