Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی ریاست کولاراڈو میں فائرنگ : پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک

واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا

واشنگٹن (نیوزپلس) امریکی ریاست کولاراڈو میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کولاراڈو کے شہر باؤلڈر میں مسلح شخص نے ایک سپرمارکیٹ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب تک ایک پولیس افسر سمیت 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے پیش آیا ۔۔۔

جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے تاہم اس سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مشتبہ شخص اور واقعے سے متعلق ایک نیوز کانفرنس میں تفصیلات بتائی جائیں گی۔

سکیورٹی حکام کا کہناہے کہ زیر حراست شخص زخمی حالت میں ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ علاقے کو پوری طرح سے کلیئر کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More